اورلیڈو،یکم اپریل؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار ورلڈریسلنگ انٹرٹینمنٹ( ڈبلیوڈبلیوای) سے نہیں جڑیں گے اور اس کے نائب صدرکینیون نے انکشاف کیا ہے کہ تفصیلی بحث کے باوجود بات نہیں بنی۔ڈبلیوڈبلیو ای نے گزشتہ سال اکتوبر میں سشیل سے رابطہ کیا تھا جس کی تصدیق اس اسٹار پہلوان نے خود کی تھی، اگرچہ ان کی نمائندگی کو لے کر بات نہیں بن سکی۔ڈبلیوڈبلیو ای کے نائب صدرسی مین نے یہاں کہا کہ میں اس سے مل کر خوش تھا، یقینی طور پر وہ ایسا شخص ہے جو احترام کا حقدار ہیگ وہ قومی آئکن ہے لیکن اسے منانا ہمارے لئے مشکل رہا،ہندوستان میں قومی آئکن ہونے کے بعد یہاں امریکہ آنا جہاں انتہائی مسابقتی نظام کے درمیان اسے آگے بڑھنے کی کوئی ضمانت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ہمارے لئے اسے یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ آپ ہندوستان میں یہ شاندار زندگی چھوڑ دو اور اس سب کو امریکہ میں خطرے میں ڈال دو جہاں کچھ بھی طے نہیں ہے۔ ڈبلیوڈبلیو نے سشیل کیدرجے کے کسی ہندوستانی پہلوان کے ساتھ جڑنے کا اختیارکھلا رکھا ہے کیونکہ یہ کمپنی کو ہندوستانی مارکیٹ میں پکڑ بنانے اور مضبوطی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔دی گریٹ کھلی کے ہٹنے کے بعد سے کوئی ہندوستانی ڈبلیوڈبلیوای میں بڑا نام نہیں بنا پایا ہے.انہوں نے ساتھ ہی انکشاف کیا کہ ہندوستان میں ہر سال پروموشنل مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔